کابل،6جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ بم حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 150سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے آج کابل میں ہونے والی بین الاقوامی امن کانفرنس کو بتائی ہے۔ غنی کے مطابق 150سے زائد افغان بیٹے اور بیٹیوں کو قتل کر دیا گیا جبکہ 300سے زائد زخمیوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا۔ قبل ازیں افغان حکام نے اس حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 90بتائی تھی۔